12 مئی 2013 - 19:30

صدر ڈاکٹر احمدي نژ‍ اد نے کہا ہےکہ اسلامي جمہوريہ ايران کے گيارہويں صدارتي انتخابات کے بھي عالمي سطح پر اہم اثرات مرتب ہوں گے اور يہ انتخابات بھي دنيا کي توجہ کا مرکز ہوں گے

ابنا: صدرمملکت ڈاکٹر احمدي نژاد نے اتوار کي شام کابينہ کے اجلاس ميں کہا کہ آئندہ چودہ جون کو ہونےوالے ايران کے گيارہويں صدارتي انتخابات عالمي پہلوؤں اور اہميت کے حامل ہيں اور ان کے بين الاقوامي اثرات مرتب ہوں گے
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ آج دنيا کي سبھي قوميں اور تقريبا سبھي حکومتيں ايران کے گيارہويں صدارتي انتخابات کي روزانہ کي خبروں پر نظررکھے ہوئے ہيں اور پوري دقت کے ساتھ ايران کے آئندہ صدارتي انتخابات اور مربوط خبروں کو ديکھ اور سن رہي ہيں –
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ عالمي تعلقات اور دنيا کا نظم ونسق چلانے کے سلسلے ميں  ايران کے آئندہ صدارتي انتخابات کے اثرات کا اقوام عالم کا جائزہ لے رہي ہيں –
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ دنيا والوں کے لئے ايران کے صدارتي انتخابات کي اہميت سے اس بات کا اندازہ ہوجاتا ہے کہ عالمي سطح پر ايران کے عوام کا احترام ہے اور ايران کے صدور کو عالمي اداروں اور بين الاقوامي سطح پر کس قدر بلند مقام حاصل ہے –
انہوں نے کہا کہ ہم اميد کرتے ہيں کہ ايران کے عوام آئندہ چودہ جون کو بڑے پيمانے پر انتخابات ميں شرکت اور ايک نئي تاريخ رقم کرکے دنيا ميں اپنے مقام و مرتبے کو اور زيادہ بلند کريں گے.

.....

/169